لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، دہشتگرد راولپنڈی میں ہینڈ گرنیڈ پھینکنے اور حساس اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری جاں بحق ، 15زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گرد پہلے کالعدم تنظیم کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔