کورونا وائرس مزید 81 جانیں نگل گیا، 5 ہزار 20 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس مزید 81 جانیں نگل گیا، 5 ہزار 20 نئے کیسز رپورٹ

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ کورونا سے متاثر 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.02 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار 73، خیبرپختونخوا 91 ہزار 439، بلوچستان میں 19 ہزار 734 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 60 ہزار 911، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 321 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا میں مبتلا 3 ہزار 367 مریض گذشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوئے جس کے بعد وبا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 58 ہو گئی ہے۔