اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن سے فردوس عاشق اعوان کوریلیف مل گیا، این اے 75 ڈسکہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس خارج کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے ویزاعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سےکوئی بھی پیش نہ ہوا۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ کیا فردوس عاشق اعوان حلقےمیں گئی تھیں؟
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے حلقہ کے باہر پریس کانفرنس کی تھی، الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا۔