پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے: لیگی رہنما رانا ثنااللہ

پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے: لیگی رہنما رانا ثنااللہ

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ن لیگ کیخلاف کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، اپوزیشن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، پی ڈی ایم ووٹ کی عزت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ایک ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شریف فیملی کے کاروبار کو جرم بنا کر پیش کیا گیا، شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے ڈسکہ کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگا، مسلم لیگ ن الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔