وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے رمضان المبارک کے دفتری اوقات جاری

وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے رمضان المبارک کے دفتری اوقات جاری

نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہ رمضان میں 5 روز والے سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 تا شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

رمضان المبارک میں بروز جمعہ سرکاری دفتری اوقات کار صبح 10 سے دن ایک بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

ہفتے میں چھ روز والے سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔