صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دیدی

Published On 16 April,2021 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کیں۔ جمعہ کو ایوان صدرِ کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کو چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف، محمد حسن حسیب الرحمٰن اور دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک کے مولانا حمید الحق حقانی ،علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،پیرزادہ جنید امین ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ کو ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
 

Advertisement