کورونا سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ پیشی کے بعد کھلبلی ‏مچ گئی

Published On 16 April,2021 02:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ پیشی کے بعد کھلبلی ‏مچ گئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل کو کمرہ عدالت سے جانے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملازمت کے حوالے سے ایک مقدمے کی سماعت شروع کی تو وکیل خالد محمود نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود عدالت پیش ہوئے ہیں جس پر کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، آپ کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں۔ وکیل کی جانب سے رکھی گئی فائل اٹھانے پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا ملازم فائل اٹھا کر لے گیا ؟ کورونا سے متاثرہ وکیل کی رکھی گئی فائل کو نہیں اٹھانا چاہیے۔ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر انسداد کورونا سپرے کیا گیا۔
 

Advertisement