اٹلی میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوام کا پرتشدد احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

Published On 13 April,2021 01:08 pm

روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوام نے پرتشدد احتجاج کیا، نوجوانوں نے پولیس پر اسموک بم بھی پھینکے۔

اطالوی دارالحکومت روم میں ہونے والے مظاہرے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں صحافی سمیت کئی نوجوان زخمی ہو گئے۔ چند کو گرفتار بھی کر لیا گیا، نوجوانوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر اسموک بم بھی پھینکے۔

احتجاج میں مظاہرین حکومت سے دکانیں، ریسٹورنٹس، کیفے اور جم کھلونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ لاک ڈٓاون کے سبب معاشی سرگرمیوں میں کمی کے سبب لوگوں کی قوت خرید میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی روزمرہ استعمال کی اشیا کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Advertisement