کراچی: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزکے تحت صرف 50 فیصد بچوں کو سکول بلایا جاسکےگا، کسی تعلیمی ادارے میں کورونا کیس آیا تو صرف وہی بند کیا جائیگا۔ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
سعید غنی نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی پر تعلیمی ادارے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، سندھ میں شیڈول کے مطابق تمام امتحانات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔