لاہور: (دنیا نیوز) انتظامیہ نے لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے 16 مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے 16 ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن کا بی بلاک، سیکٹر اے ون، ٹاؤن شپ، سٹریٹ بی ایڈن سٹی، 21 اے امجد خورشید روڑ کینٹ اور سٹریٹ 4 عسکری ٹین میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔
سٹریٹ 55 ای بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، سٹریٹ 35 ڈی ایچ اے فیز تھری میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ 90 بی جی او آر تھری نزد فاطمہ میموریل ہسپتال، سیکٹر بی ہائیٹس عسکری الیون میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
اس کے علاوہ سٹریٹ 38 عسکری الیون، رضا بلاک، رچنا بلاک، کریم بلاک، نیو مسلم ٹاؤن، سٹریٹ 37 مجاہد آباد کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت بند کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ بھیج ارسال کر دیا ہے۔