کورونا پھیلنے لگا، پشاور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Published On 24 December,2020 05:38 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے پشاور کے مزید نو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کی آگاہی کیلئے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور کے محلہ مہر خاندان، جہانگیر پورہ، راحت آباد پلوسی، اچینی، آفیسرز کالونی، حیات آباد فیز 3 اور فیز فائیو میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سفید ڈھیری، یوسف آباد، سید احمد کالونی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج شام 6 بجے سے کیا جائیگا۔ متعلقہ علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی۔ انتظامہہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد کورونا پر قابو کرنا ہے۔
 

Advertisement