کورونا کی تیسری لہر مزید 135 جانیں لے گئی، 4681 نئے مریضوں کا اضافہ

Published On 14 April,2021 08:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 135 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 754 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ایک ہزار 45، بلوچستان میں 20 ہزار 499، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140، اسلام آباد میں 67 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 135 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 754 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 141، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 732، اسلام آباد میں 619، بلوچستان میں 219، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 410 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement