سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار، 75.45 پوائنٹس کی تیزی

Published On 16 April,2021 04:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے آخری کارباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 75.45 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، ملک بھر میں احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ ایک موقع پر 45471.35 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار رہ سکی اور 100 انڈیکس کا اختتام 75.45پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45305.63پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کاروبار میں 0.17 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 5 کروڑ 52 لاکھ 83 ہزار 679 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 8 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔
 

Advertisement