اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے پر تحریک لبیک کیخلاف ایکشن لیا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے مغربی باشندے معافی مانگیں، توہین رسالت ﷺ کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اور غیر ملکیوں کو ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں، تحریک لبیک پاکستان کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی، تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا، سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کی جانب سے قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کیے گئے، قانون اور آئین سے کوئی بالاتر نہیں ہوسکتا۔
Let me make clear to people here & abroad: Our govt only took action against TLP under our anti-terrorist law when they challenged the writ of the state and used street violence & attacking the public & law enforcers. No one can be above the law and the Constitution.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی حکومت نے ہولوکاسٹ کے بارے میں کسی بھی منفی تبصرے پر پابندی لگائی، مغربی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہمارے نبیﷺ کی توہین کرنے والوں کے لیے یہی معیار اپنائیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پیغامات پھیلانے والوں کے لیے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیے۔
I also call on Western govts who have outlawed any negative comment on the holocaust to use the same standards to penalise those deliberately spreading their message of hate against Muslims by abusing our Prophet PBUH.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیرون ملک اسلامو فوبیا اور نسل پرستی میں ملوث انتہا پسند سن لیں حضوراکرم ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، مسلمان سب سے زیادہ پیار اور احترام حضور اکرم ﷺ کا کرتے ہیں، ہم توہین برداشت نہیں کریں گے۔
Those in the West, incl extreme right politicians, who deliberately indulge in such abuse & hate under guise of freedom of speech clearly lack moral sense & courage to apologise to the 1.3 bn Muslims for causing this hurt. We demand an apology from these extremists.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021