ضیاء اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی، استعفی وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیا

Published On 17 April,2021 03:23 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ کے مشیر ضیاء اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما ضیاء اللہ بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں، اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا۔

یاد رہے ضیاء اللہ بنگش سائنس و ٹیکنالوجی کے مشیر ہیں۔
 

Advertisement