کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل ناگزیر ہے، صدر مملکت

Published On 18 April,2021 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا سے بچاؤ کے ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی حالیہ لہر پہلی لہرکی طرح عروج پر ہے، اس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل ناگزیر ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 6127 کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے جو 13 جون کو 6825 کی پہلی لہر میں عروج کے قریب تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، ماسک پہنیں، بازاروں اور تمام سرگرمیوں میں سماجی فاصلہ پر عمل کریں۔

صدر مملکت نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مسجد میں نماز تراویح اور فرض نماز کے دوران 3 فٹ فاصلہ یقینی بنائیں۔بار بار ہاتھ دھوئیں۔
 

Advertisement