پاکستان پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ادھر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ٹی ایل پی میں معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا، پھر پابندی عائد کر دی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، کسی بھی مرحلے پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اب پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔