‏حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا: فواد چودھری

Published On 23 April,2021 10:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیرا طلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قراداد قومی اسمبلی میں پیش ہو چکی ہے، ایم پی او کے تحت گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے، اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
 

Advertisement