ملک میں کورونا کی تیسری لہر ایئر پورٹس پر نگرانی نہ ہونے سے آئی: بلاول بھٹو

ملک میں کورونا کی تیسری لہر ایئر پورٹس پر نگرانی نہ ہونے سے آئی: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بآسانی روکا جاسکتا تھا، پنجاب، پختونخواہ میں حکومتی نااہلی کے باعث وبا بے قابو ہوگئی، دیگر صوبوں کو سندھ حکومت کی طرز پر وبا سے بچاؤ کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

بلاول بھٹونے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی تیسری لہر کے پھیلاؤ کے کڑے وقت میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ کورونا کو قابو کئے بغیر معاشی سرگرمیوں میں تیزی ممکن نہیں، حکومت چاہتی تو بڑے پیمانے پر ویکسین خرید سکتی تھی مگر صرف امداد پر اکتفا کیا، محدود وسائل کے باوجود سندھ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔