کورونا کی تیسری لہر مزید 142 جانیں لے گئی، 4487مریضوں کا اضافہ

کورونا کی تیسری لہر مزید 142 جانیں لے گئی، 4487مریضوں کا اضافہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 770 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 93 ہزار 468، سندھ میں 2 لاکھ 79 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 14 ہزار 661، بلوچستان میں 21 ہزار 803، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272، اسلام آباد میں 73 ہزار 804 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 659 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 913 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 981 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 99 ہزار 816 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 142 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 329 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 97، سندھ میں 4 ہزار 605، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 156، اسلام آباد میں 670، بلوچستان میں 232، گلگت بلتستان میں 105 اور آزاد کشمیر میں 464 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔