کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سب پر لازم ہے، صدر مملکت

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سب پر لازم ہے، صدر مملکت

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ روز نئے کورونا کیسز کی تعداد 800 کے اضافے کے ساتھ 5292 رہی جبکہ اموات کی تعداد 201 ریکارڈ کی گئی جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں معاشی بحالی کی کوششوں اور ذرائع معاش کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر متاثرین کی تعداد بڑھتی رہی تو ہسپتالوں میں بستر، آئی سی یوز، آکسیجن، اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال میں کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔