جعلی اکاؤنٹس کیس: ‏آصف زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

جعلی اکاؤنٹس کیس: ‏آصف زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف زرداری اور سٹینو گرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کرلیا۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ٹھوس شواہد ہیں آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، کلفٹن کراچی گھر کی خریداری آصف زرداری کے سٹینو گرافر نے رقم دی۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ سٹینو گرافر مشتاق کے اکاونٹ سے گھر کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ادا کیے گئے، آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔