کورونا کا زور برقرار، مزید 113 افراد جاں بحق، 4 ہزار 414 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کا زور برقرار، مزید 113 افراد جاں بحق، 4 ہزار 414 نئے کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے، اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 84 ہزار738، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 19 ہزار277، پنجاب میں 3 لاکھ 4 ہزار889، اسلام آباد میں 75 ہزار 892 کیسز ہیں۔ بلوچستان میں 22ہزار528 مریض ہیں، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 297 افراد متاثر ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 312 ہو گئی ہے۔

کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 193 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 202 ہو گئی۔