سرکاری افسر کیساتھ غیر مہذب برتاؤ قابل مذمت ہے، چیف سیکرٹری پنجاب

سرکاری افسر کیساتھ غیر مہذب برتاؤ قابل مذمت ہے، چیف سیکرٹری پنجاب

جواد رفیق ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وبا کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔ کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہے۔ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میں نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دئیے ہیں۔