اسلام آباد میں لاک ڈاون کے احکامات، مری اور پیر سوہاوہ جانیوالے راستے بھی بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں لاک ڈاون کے احکامات، مری اور پیر سوہاوہ جانیوالے راستے بھی بند کرنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق گروسری٫ بیکری اور مٹھائی کی دکانیں صرف شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور دودھ دہی کی دکانیں، ٹیک اووے چوبیس گھنٹے کھلنے کی اجازت ہو گی۔ عید تک سستا بازار کھلے رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق ‏کورونا وائرس کے پیش نظر 8 مئی سے 16 مئی 2021 تک تمام سیاحتی مقامات بند ہونگے۔ تمام ہوٹلز، ریسٹورانٹس، گیسٹ ہاوسز، ٹرانسپورٹ، تجارتی مراکز کو بھی بند کیا جائے گا۔ مری اور پیر سوہاوہ جانے والے راستوں کو بھی بند کیا جائے گا۔