لاہور: کرول گھاٹی میں فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، ہر چیز جل کر راکھ، 8 ریسکیو اہلکار زخمی

لاہور: کرول گھاٹی میں فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، ہر چیز جل کر راکھ، 8 ریسکیو اہلکار زخمی

آتشزدگی کا واقعہ احمد انٹرپرائزز نامی فیکٹری میں پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹرز میں سپارکنگ سے اٹھنے والی چنگاریوں سے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے سبب فیکٹری کی چھت بھی گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 ریسکیو اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فیکٹری میں مختلف اشیاء کی پیکنگ اور پرنٹنگ کا کام کیا جاتا تھا۔