جنوری سے مارچ: پی آئی اے مالیاتی نتائج کا اعلان، 7 ارب 51 کروڑ روپے کا خسارہ

جنوری سے مارچ: پی آئی اے مالیاتی نتائج کا اعلان، 7 ارب 51 کروڑ روپے کا خسارہ

پی آئی اے کے اے کلاس شیئر پر 1روپے 44 پیسے اور بی کلاس پر 72 پیسے فی شیئر خسارہ ہوا،پی آئی اے کا مجموعی ریونیو 15 ارب 50 کروڑ روپے رہا اور پی آئی اے کے اخراجات 19 ارب 10 کروڑ روپے رہے۔

پی آئی اے کا آپریشنل نقصان 5 ارب 41 کروڑ روپے رہا ،روپے کی قدر میں بہتری سے پی آئی اے کو 4 ارب 14 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ،سود اور قرضوں کی مد میں پی آئی اے نے 6 ارب 24 کروڑ روپے کی ادائیگی کیں