پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ

Published On 08 May,2021 10:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے شہری آج بھی شاپنگ کر سکیں گے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔ کراچی اور سندھ میں شہری آج بھی عید شاپنگ کرسکیں گے۔ سندھ میں صوبائی حکومت کی طرف سے اجازت ملنے پر کاروباری مراکز کھلے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ٹرانسپورٹ 10 مئی سے بند ہوگی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی آج سے 16 مئی تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ تفریحی مقامات، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی۔ انجمن تاجران بلوچستان نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے دکانیں اور مارکیٹیں چاند رات تک کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز بازار، مارکیٹیں، شاپنگ پلازے شام 6 بجتے ہی بند کرا دئیے گئے۔ شاپنگ کے آخری روز بازاروں میں رش رہا۔ پنجاب حکومت نے چاند رات پر بھی بازاروں، مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام سٹالز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
 

Advertisement