حکومت نے کم آمدنی والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا: شہباز شریف

حکومت نے کم آمدنی والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ادارہ شماریات کی رپورٹ پر ردعمل میں اپنے ٹویٹ میں حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ حقائق اور اعداد و شمار خصوصا مہنگائی، اشیائے خوردونوش پر افراط زر کی شرحوں میں بتدریج اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے، نااہلی ، لالچ اور بے حسی کا مجموعہ بری طرح نقصان دہ ہے۔