عید پر اراکین اسمبلی سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں: وزیراعظم کا مشورہ

عید پر اراکین اسمبلی سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں: وزیراعظم کا مشورہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے تمام اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس عید پر سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حلقے کے عوام کی زندگی اور صحت کے مفاد کے پیش نظر عید کی محافل اور ملاقاتیں ترک کر دیں اور زیادہ سے زیادہ گھر میں رہیں تا کہ محفوظ رہیں۔