'صوبے بھر میں جہاں بھی ویکسی نیشن یونٹس قائم ہیں انہیں عید پر کھلا رکھیں'

'صوبے بھر میں جہاں بھی ویکسی نیشن یونٹس قائم ہیں انہیں عید پر کھلا رکھیں'

وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر عید کے دوران کھلا رکھیں، عوام سے اپیل ہے رشتہ داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں۔

مراد علی شاہ نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو کرسی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیک اوے کیلئے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں 4.71 فیصد کیسز اور 23 اموات، دوسرے ہفتے میں 6.31 فیصد کیسز اور 43 اموات، تیسرے ہفتے میں 6.96 فیصد کیسز اور 62 اموات جبکہ چوتھے ہفتے میں 7.08 فیصد کیسز اور 64 اموات ہوئیں، لوگ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو صورتحال پھر عید کے بعد خراب ہو جائے گی۔