حکومتی پالیسیوں سے ملک کو بے انتہا نقصان ہوا: شہباز شریف

حکومتی پالیسیوں سے ملک کو بے انتہا نقصان ہوا: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا وطیرہ ہے ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کرتی کچھ اور ہے۔لاپرواہی اور لاتعلقی کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورنس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے۔اس نہ ختم ہونے والی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بےانتہا نقصان ہوا ہے۔