ہم فلسطین کے دکھ کو اپنا مانتے ہیں: فواد چودھری

ہم فلسطین کے دکھ کو اپنا مانتے ہیں: فواد چودھری

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عید کے موقع پر فلسطین کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔ سفیر احمد ربائی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان فلسطین پالیسی کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے رکھی تھی، آج وزیر اعظم عمران خان قائدؒ کی اسی پالیسی کے امین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کا دکھ اپنا دکھ مانتے ہیں اور سفیر کو بھی اس جذبے کا ادراک ہے۔