پشاور: (دنیا نیوز) اسرائیلی مظالم کے خلاف پشاور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی، پریس کلب کے سامنے نعرے بازی بھی کی۔
فلسطینیوں پراسرائیل کے مظالم کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے صدر سے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت صوبائی صدر مسلم لیگ ن امیر مقام نے کی، ریلی پشاور پریس کلب پہنچنے پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔
مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی مداخلت نامنظور ہے، حکومت پاکستان فلسطین کے معاملے پر ترکی کے نقش قدم پر چلے، شرکاء نے فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی۔