لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز آج شیخوپورہ کا دورہ کریں گی، وہ پارٹی رہنما جاوید لطیف کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آج دوپہر دو بجے شیخوپورہ پہنچیں گی، مریم نواز ایم این اے جاوید لطیف سے اظہار یکجہتی کے لئے شیخوپورہ انکی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہیں۔
مریم نواز شریف ایم این اے جاوید لطیف کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی پارٹی کے لئے خدمات کا اعادہ کریں گی۔