منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگایا جاتا: مریم نواز

Published On 03 May,2021 12:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خاں کے بازار میں دورے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگایا جاتا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ‏ جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔ عوام کی خدمت کی ہوتی ہے، کام کیا ہوتا ہے، اس لیے عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔ لوگوں سے مل کر محبتیں سمیٹیں جاتی ہیں۔
 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، ان کے ساتھ پی ایم آفس عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔