لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا، مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والے ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) شکست اس وقت تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔
الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا۔ مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 30, 2021
Make no mistake about it
مریم نواز شریف نے لکھا کہ شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے۔ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ ن اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی انشاءاللّہ!۔
کراچی 249 ضمنی انتخاب کا نتیجہ ۔ تمام پولز کرنے والی تنظیمی دنگ و ششدر۔ شائد ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ سب کے سب 4 نمبر پر آنے والی جماعت کے بارے میں اس طرح غلط ثابت ہوئے ہوں جبکہ اس سے پہلے ان کی دوسرے انتخابات میں پیشین گوئیاں چھوٹے موٹے تناسب کے علاوہ بالکل درست ہوں۔ کمال ہے! pic.twitter.com/M1s9jXrobr
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) April 30, 2021
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ 249 کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ، تمام پولز کرنے والی تنظیمی دنگ و ششدر۔ شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ سب کے سب 4 نمبر پر آنے والی جماعت کے بارے میں اس طرح غلط ثابت ہوئے ہوں جبکہ اس سے پہلے ان کی دوسرے انتخابات میں پیشین گوئیاں چھوٹے موٹے تناسب کے علاوہ بالکل درست ہوں۔ کمال ہے!