لاہور: (دنیا نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔
ن لیگی رہنما مریم نوازنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو ، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔
دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ #سرخرو_شہباز_پاکستان pic.twitter.com/8JXyQv42zP
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 22, 2021
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج ضمانت منظور کی ہے جس کے رد عمل میں مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف کی تصویر شیئر کی اور لفظ سرخرو بھی تحریر کیا۔