آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جون تک توسیع

Published On 20 May,2021 10:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کوئی پیش رفت نہ سکی۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جون تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں لیگی رہنما نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔

احتساب عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث کیس بغیر کاروائی ملتوی کر دیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے انہں 3 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لیگی ایم این اے نوشین افتحار نے خواجہ آصف سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی، لیگی رہنما نے ڈسکہ الیکشن جیتنے پر نوشین افتحار کو مبارکباد دی۔
 

Advertisement