اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان کی پکار پر ہر فرد لبیک کہے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا کامیابی ہے، حقوق ملنے تک ہم جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔
ادھر معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم اسرائیل کیخلاف متحد ہونے کا تقاضا کرتے ہیں، فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی دہشتگردی کا جواب دیں۔