اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔
سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسینیشن کی شرط عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی وزارت خارجہ کا سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان نے چین کے علاؤہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دیدیا ہے۔
پاکستان کا موقف ہے کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے، ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے،۔ سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کو اجازت دے۔ ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔
پاکستان کا موقف ہے کہ چینی ویکسینیشن کو تسلیم کیا جائے ،پاکستان نے معاملہ سعودی حکومت کے سامنے رکھ دیا۔