اندرون سندھ امن وامان کی صورتحال، پولیس کا کچے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

اندرون سندھ امن وامان کی صورتحال، پولیس کا کچے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اس اہم معاملے پر پولیس حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو تفصیلی بریفنگ دیدی گئی ہے۔ پولیس حکام نے درخواست کی کہ انھیں اس گرینڈ آپریشن کیلئے ہیوی مشینری اور جدید اسلحہ بھی درکار ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس جوانوں کے فنڈز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ یہ آپریشن شکارپور، گھوٹکی، کشمور اور سکھر کے علاقے میں کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کی گئی ہے کہ 3 نئی بکتر بند گاڑیاں اور جدید اسلحہ 24 گھنٹے میں فراہم کیا جائے جبکہ خفیہ اہم جدید آلات بھی حکومت پولیس کو فراہم کرے۔