اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر پاکستان پہنچ گئے۔ تین روزہ دورے میں پاکستانی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے۔ ائیرپورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
28 مئی تک اسلام آباد میں قیام کے دوران وولکان بوزکیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل سیاسی اور سماجی و اقتصادی امور زیر بحث آئیں گے۔ وولکان بوزکیر "کثیرالجہتی کی اہمیت" پر بھی اظہار خیال کریں گے۔