آرمی چیف امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ

آرمی چیف امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت اوردیگر امور بھی زیر غور آئے۔

امریکی ناظم الامور نے خطے بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔