تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

Published On 29 May,2021 10:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیراسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواورں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فہرست کے مطابق ایل اے 1 سے اظہر صادق،ایل اے 2ظفر انور،ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود ، ایل اے 4 سے چودھری ارشد کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔ ایل اے6 سے علی شان سونی، ایل اے7 سے چودھری انوار الحق، ایل اے 8 سے ظفراقبال ملک، ایل اے11 چودھری محمد اخلاق، ایل اے12، شوکت فرید ،ایل اے 14 میجرریٹائرڈ لطیف خلیق اور ایل اے15 سے سردار تنویر الیاس کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ایل اے 18 سےسردار قیوم نیازی، ایل اے 19سے سردارارزش سدوزئی، ایل اے 22 سے سردار صغیر چغتائی، ایل اے24 سے فہیم اختر ربانی،ایل اے25 سےسردار گل خندان کو ٹکٹ جاری کیاگیاہے ۔ایل اے 26 سے میاں شفیق،ایل اے27 سے سردار تبارک علی،ایل اے 28 سے چودھری شہزاد، ایل اے29 سے خواجہ فاروق احمد،ایل اے 30 محمد راشد، ایل اے31 سے راجہ منصور خان کو ٹکٹ دیاگیاہے۔

ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی، ایل اے 34 سے ریاض احمد، ایل اے35 سے مقبول احمد، ایل اے 36 سے حافظ حامد رضا، ایل اے 37 سے محمد اکمل سرگالہ، ایل اے38سے اکبر چودھری کو بھی ٹکٹ مل گیا۔

ایل اے39نازیہ نیاز، ایل اے40سلیم بٹ، ایل اے41 سے غلام محی الدین دیوان ، ایل اے 42عاصم شریف، ایل اے 43 جاوید بٹ، ایل اے 45 سے عبدالماجد خان کو ٹکٹ دیا گیاہے ۔

ایل اے 5،ایل اے9،ایل اے10، ایل اے 13،ایل اے16،ایل اے17 ، ایل اے 20،ایل اے 21،ایل اے23 ،ایل اے 32 اور ایل اے 44 سے بھی ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے۔

پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر آزاد کشمیر کے 34 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 11نشستوں کے لیے امیدواروں کا ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Advertisement