اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 56 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 تک پہنچ گئی۔
بے رحم کورونا کے وار جاری، مزید 56افراد جاں بحق ، اموات کی مجموعی تعداد 20ہزار 736ہو گئی۔ مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مزید 2ہزار697کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 18ہزار 936تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 58ہزار 878ہے جبکہ 8لاکھ 39ہزار 322افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 39ہزار 73 ،سندھ میں 3لاکھ 16ہزار 752، کے پی میں ایک لاکھ 32ہزار 170، بلوچستان میں 25ہزار 83،اسلام آباد میں 81ہزار 116 اور آزاد کشمیر میں 19ہزار 170افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔