اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاپتہ افراد کمیشن نے مقدمات سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق 31 مئی 2021 تک لاپتہ افراد کے 5722 مقدمات نمٹا دیئے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن اب تک لاپتہ افراد کے 8018 کیسز کمیشن کو موصول ہوچکے، اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد صرف 2296 ہے جو کمیشن کی کامیابی ہے۔لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے جسٹس جاوید اقبال کی کوششوں کو سراہا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس جاوید اقبال اعزازی طور پر لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی کر رہے ہیں، جسٹس جاوید اقبال تنخواہ یا کوئی مراعات نہیں لے رہے، جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں لاپتہ افراد کمیشن کی کارکردگی شاندار رہی۔