لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد بلاول کو سندھ کا رخ کرنا پڑے گا۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب جس فلم کو چلانے کیلئے آزاد کشمیر میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں وہ فلاپ ہوچکی، پنجاب اور سندھ کا موسم گرم ہے، اس لئے بلاول نے موسم انجوائے کرنے کیلئے کشمیر کا رخ کیا، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد بلاول کو سندھ کا رخ کرنا پڑے گا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آوارہ کتے جن سے قابو نہ آ رہے ہوں انہوں نے باقی ملک کا کیا کرنا، بلاول کے کندھے بھاری بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے، ہر بندے کا ان دنوں کسی نہ کسی بہانے سے کشمیر جانے کو دل چاہتا ہے، چچا نے فیصلہ کرنا ہے کہ بھتیجی کشمیر منہ زور ہو کر جا رہی ہے یا آشیر باد لیکر جا رہی ہے۔