کراچی: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر سابق صدر کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری والد کی علالت کے پیش نظر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے جبکہ بختاور بھٹو بھی خاوند کے ہمراہ فوری دبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوئی۔