کورونا کی تیسری لہر سے مزید 19 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 1347 نئے مریض

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 19 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 1347 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 852، سندھ میں 3 لاکھ 40 ہزار 902، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 533، بلوچستان میں 27 ہزار 419، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 427، اسلام آباد میں 82 ہزار 969 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 558 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 275 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 245 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 7 ہزار 934 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 894 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 427 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 776، سندھ میں 5 ہزار 520، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 340، اسلام آباد میں 780، بلوچستان میں 312، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 588 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔